پیدا ہوتے ہی خود دودھ پینا شروع کر دیا ۔۔ 2 دن پہلے پیدا ہونے والے بچے کو دیکھ کر ڈاکٹرز بھی حیران رہ گئے

image

نومولود بچے تو ہر کسی کو اچھے لگتے ہیں پھر چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، نومولود کی ہر ادا سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو نومولود بچوں سے متعلق ایک دلچسپ خبر دیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں ایک نومولود بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ نیا نیا دنیا میں آیا ہے۔

نومولود بچہ نہ صرف والدین کے لیے خوشی کا باعث بن رہا تھا بلکہ ڈاکٹرز کی توجہ بھی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ دراصل ڈاکٹرز اس وقت حیران رہ گئے جب نومولود نے خود اپنی ماں کے دودھ کے بجائے عام دودھ کو پینا شروع کر دیا، جیسے ہی ڈاکٹرز نے دودھ کے گلاس کو بچے کے ہونٹوں سے لگایا تو نومولود نے دودھ پینا شروع کر دیا۔

اور صرف دودھ پینا ہی نہیں شروع کیا بلکہ خود اپنے ہاتھوں سے پکڑنے کی کوشش بھی کر رہا تھا۔ دو دن کے اس بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کر لی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US