آپ کی شرکت اتنی ہی ضروری جتنا پاکستان کے لیے عمران خان ۔۔ شادی کے لیے انوکھا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر وائرل

image

شادی میں مہمانوں کو مدعو کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر دعوت نامے چھپوانے کا انتظام کیا جاتا ہے اور پھر رشتہ داروں کو ان کے گھر گھر جاکر کارڈ بانٹے جاتے ہیں۔ شادی کارڈ میں عام طور پررخصتی کا وقت، رسومات کا وقت، اور کھانے کا وقت درج ہوتا ہے۔

لیکن کچھ شادی کارڈ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جس میں لکھے گئی انوکھے جملے دیکھ کر کسی کی بھی ہنسی نکل جائے۔

ایسا ہی ایک انوکھے طرز کا شادی کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کو اگر 'سیاسی شادی کارڈ' کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

وائرل ہونے والے دعوت نامے میں دولہا کا نام، پروگرام کے اوقات اور ساتھ ہی کارڈ کے فرنٹ پر سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق بھی ایک لائن درج ہے۔

کارڈ پر لکھا ہے کہ آپ کی شرکت ہمارے لیے اتنی ہی ضروری ہے جتنا پاکستان کے لیے اگلے پانچ سال عمران خان۔

کارڈ پر یہ عمران خان سے متعلق لائن درج دیکھ کر صارفین کہہ رہے ہیں کہ ہوسکتا ہے اب کوئی بھی شادی میں نہ جائے تو کوئی کہہ رہا ہے کہ شادی میں جانا اب ضروری ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US