گرانہ پراپرٹی فیسٹیول: ایکسپو سینٹر لاہور میں 7 اور 8 مئی کو پراپرٹی کا سب سے بڑا شو

image

پاکستان کی پہلی آن لائن ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پلیس گرانہ ڈاٹ کام کے زیرِ اہتمام گرانہ پراپرٹی فیسٹیول لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 7 اور 8 مئی کو منعقد کیا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 7 مئی (بروز ہفتہ) صبح دس بجے ہوگا۔ ایونٹ میں دونوں روز یعنی 7 اور 8 مئی کو دن 10 بجے سے شام 6 بجے تک شرکت کی جاسکتی ہے۔ پراپرٹی فیسٹیول میں پاکستان بھر سے 40 بہترین ریئل اسٹیٹ ڈویلپرز شامل ہوں گے جن کا مقصد عوام الناس کے سامنے ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرنا ہوگا۔ علاوہ ازیں گرانہ ڈاٹ کام کے اِس ایونٹ میں فیملیز کیلئے فری انٹری کی سہولت کے ساتھ متعدد انٹرٹینمینٹ کے مواقع بھی یقینی بنائے جائیں گے۔ ایونٹ میں لکی ڈرا کا ایک خصوصی سیکشن بھی رکھا گیا ہے جس میں لوگ حصہ لے کر قیمتی انعامات اپنے نام کروا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US