نظر کا امتحان ۔۔ اس تصویر میں آپ کو کیا نظر آرہا ہے؟ چیل جیسی تیز نظر رکھنے والے افراد بھی اس تصویر کوسمجھنے میں ناکام ہوجائیں گے

image

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو چیز ہم دیکھتے ہیں وہ درحقیقت ہوتی نہیں ہے۔

مثال کے طور پر رات کے وقت کمرے میں اندھیرا کر کے سوئیں اور دروازے پر تولیہ یا صوفے پر رکھے کپڑے رکھے ہوں تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ کوئی سامنے کھڑا ہو یا بیٹھا ہوا ہو۔

اسی طرح اور بھی چیزیں ایسی نظر آتی ہیں جو انسانی نظروں کو دھوکہ دیتی ہیں کیونکہ ہمارا دماغ ان چیزوں کے سمجھنے میں دیر کردیتا ہے اور اس کے لیے ہمیں دوبارہ سے اس چیز کو دیکھنا پڑتا ہے۔

کیا آپ کے ساتھ نظروں کا دھوکہ ہوتا ہے؟ ہم آپ کے لیے ایک ایسی تصویر لے کر آئے ہیں جنہیں سمجھنے میں 99 فیصد لوگ ناکام ہوجائیں گے۔

اوپر موجود تصویر میں آپ کو کیا دکھائی دے رہا ہے ؟ اگر آپ کو ساحل اور سمندر نظر آرہا ہے تو آپ کو مزید توجہ کی ضرورت ہے۔

اگر آپ اس تصویر کی حقیقت کو نہیں سمجھ پائے تو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

دراصل اس فوٹو میں نظر آنے والا ساحلِ سمندر کا منظر صرف آنکھوں کا دھوکہ ہے کیونکہ یہ گاڑی کے دروازے کا نچلا حصہ ہے جسے مرمت کی ضرورت ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US