دو دریا کے قریب کار حادثہ، گاڑی قلابازیاں کھاتے ہوئے بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی، 2 نوجوان جاں بحق

image

کراچی کے علاقے کلفٹن دو دریا کے قریب تیز رفتار گاڑی خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی۔ تیز رفتار کار بے قابو ہوکر پلٹی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی بجلی کے کھمبے سے جا ٹکرائی۔ جس کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور دو نوجوان داؤد اور ریحان جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سفید گاڑی تیز رفتاری کے باعث پہلے بے قابو ہوئی اور پھر قلابازیاں کھا کر سڑک کے کنارے نصب بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ جس سے گاڑی میں سوار 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے اور بعد ازاں جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ نوجوان واحد اور چوتھا نامعلوم نوجوان بھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

وہاں موجود شہریوں نے بری طرح جھلسے ہوئے افراد کو جلتی گاڑی سے نکالا اور 2 زخمیوں کو سول اسپتال جبکہ باقی 2 کو جناح اسپتال پہنچایا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان ڈیفنس فیز 8 کے رہائشی اور دوست تھے جو ڈرائیور کے ساتھ نکلے تھے۔ ابتدائی تفصیلات سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ جاں بحق نوجوان گاڑی چلا رہے تھے اور زخمی نوجوان پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھے کیونکہ ان دونوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سڑک پر ماضی میں بھی تیز رفتاری اور کار ریسنگ کے باعث کئی نوجوان جان سے جا چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US