شوہر بیمار ہے، رونے اور شور مچانے سے اچھا نماز پڑھ کر دعا مانگ لوں ۔۔۔ شوہر بیمار پڑ جائے تو بیویوں کو کیا کرنا چاہیے؟

image

میاں بیوی دنیا میں والدین کے بعد سب سے عظیم رشتہ ہے۔ بیوی کے لیے شوہر کو مزاجی خُدا کا درجہ دیا گیا ہے۔ دونوں زندگی بھر ایک دوسرے کے دُکھ سُکھ کے ساتھی ہوتے ہیں۔ بیوی بیمار پڑے تو شوہر خیال کرے اور جب شوہر بیمار ہو تو بیوی کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کی حفاظت کرے، اس کی مدد کرے، اس کا خیال کرے۔ ایک خوشحال گھرانہ وہی ہے جہاں میاں اور بیوی دونوں مل جل کر اپنی سمجھ بوجھ سے گھر چلائیں۔

ہمارے ہاں اکثر یہ دیکھا جاتا ہے کہ جب بیوی کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو شوہر اس کا خیال کرتا ہے، ہمت اور حوصلے سے سب کچھ دیکھتا ہے۔ مگر جب شوہر بیمار پڑ جائے، ہسپتال میں داخل ہو جائے تو بیویاں اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھتی ہیں، رونا پیٹنا مچا دیتی ہیں۔ شور و غُل کرتی ہیں۔ چیخ چیخ کر روتی ہیں۔ یہ ہر بیوی کا حال تو نہیں مگر اکثریت ایسا ہی رویہ رکھتی ہیں اور پھر جب شوہر ٹھیک ہو جاتے ہیں تو بار بار دہراتی ہیں آپ کو کیا ہوگیا تھا، آپ نے تو میری جان ہی نکال دی تھی، آپ اپنا خیال رکھا کریں، آپ کی طبیعت خراب تھی تو پہلے سے کیوں نہیں بتایا وغیرہ وغیرہ ۔۔

یہ تمام باتیں آپ کی سمجھداری اور نیک بیوی ہونے کا ثبوت نہیں دیتی ہیں بلکہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آپ مشکل وقت میں ہمت رکھنے کے بجائے چیخنا چلانا کرتی ہیں اور اطراف کا ماحول بھی خراب کرتی ہیں۔ ظاہر ہے کہ جب شوہر بیمار ہے تو بیوی ہی پریشان نہیں ہوگی اس سے بچے بھی سہم جاتے ہیں۔ ایسے وقتوں میں بیوی کو چاہیے کہ وہ نڈر بن کر سب کو ہمت دے اور اپنے شوہر کے لیے دعائیں کرے۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر عمر نامی صارف نے شیئر کی تھی۔ جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ: '' یہ میرے دوست کی والدہ ہیں جو اپنے شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں ہی جائے نماز بچھا کر بیٹھی ہیں اور نمازیں پڑھ رہی ہیں، دعائیں کر رہی ہیں کہ کسی طرح ان کا شوہر ٹھیک ہو جائے۔ صحیح سلامت ان کے ساتھ گھر واپس چلے۔ اتنی ہمت والی بہادر خاتون میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی جو بچوں کو بھی سنبھال رہی ہیں، شوہر کی ہمت بھی بڑھا رہی ہیں۔ نہ کسی قسم کا کوئی شور نہ کوئی ہنگامہ بلکہ صبر و استقامت کا دامن تھام رکھا ہے۔ ''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US