حق مہر میں کتنے کروڑ اور کیا کیا چیزیں ہیں؟ عامر لیاقت کی تیسری بیوی کا طلاق کے مطالبے کے بعد ویڈیو بیان سامنے آگیا

image

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کی طلاق کی خبر نے جہاں سوشل میڈیا پر طوفان برپا کیا ہے وہیں دانیہ بی بی کے سنگین الزامات نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے۔

دانیہ عامر کی جانب سے عدالت میں طلاق اور حق مہر کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں سنگین الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

دانیہ بی بی نے تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا ہے، دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عامر لیاقت عیاش شخص ہے، نشے میں دھت ہو کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے دانیہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے ساتھ میں نے 4 ماہ کس طرح گزارے ہیں وہ میں جانتی ہوں اور میرا خدا جانتا ہے۔ عامر جیسے نظر آتے ہیں ویسے نہیں ہیں، وہ میرے گھر والوں کو دھمکی دے رہے ہیں۔

حق مہر میں کیا مانگا ہے؟

دانیہ بی بی کی جانب سے حق مہر میں بھی جو کچھ مانگا گیا ہے وہ سب کو حیران کر رہا ہے۔ کُل 11 کروڑ، 51 لاکھ اور 50 ہزار حق مہر مانگا گیا ہے۔

جس میں 11 کروڑ مالیت کی کوٹھی، ڈھائی لاکھ روپے مبلغ، 45 لاکھ کی مہنگی گاڑی، 3 تولہ سونا جس کی قیمت 4 لاکھ روپے درج ہے۔ یعنی حق مہر کے 11 کروڑ 51 لاکھ 50 ہزار روپے مانگے گئے ہیں۔

عدالت کی جانب سے عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US