عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے ہیں نہیں، جی ہاں یہ الفاظ ہیں انکی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے جنہوں نے آج عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دانہ نے اچانک عامر لیاقت حسین کے خلاف اسٹوریز اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنا شروع کیں تو سوشل میڈیا پر ہر طرف ان کی خبریں وائرل ہوگئیں۔ دانیہ شاہ طلاق لینے عدالت پہنچیں جس کے بعد انہوں نے تنسیخِ نکاح، 11 کروڑ روپے سے زائد حق مہر اور نان نفقہ کا دعویٰ دائر کیا۔
اٹھارہ سالہ دانیہ نے عامر لیاقت پر سخت الزامات لگائے جس میں ان کے آئس کا نشہ کرنے، انہیں دیر رات تک جگانے، تشدد کرنے جیسے سنگین قسم کے الزامات لگائے۔ دانیہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عامر لیاقت نشہ کر کے ان پر تشدد کرتے تھے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے۔
سوشل میڈیا صارفین بھی عامر لیاقت اور دانیہ شاہ کے ازدواجی رشتے کے دوران دراڑ پڑنے سے کافی حیران ہیں۔
دانیہ شاہ کے ویڈیو پیغامات اور الزامات کے بعد عامر لیاقت نے بھی خاموشی توڑی اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر طویل وضاحت پیش کیں ساتھ دانیہ کی چند دن قبل واٹس ایپ چیٹ، آڈیو وائس بھی شئیر کیں۔ عامر لیاقت نے ایک پوسٹ بھی شئیر کی جس می دانیہ کو کسی لڑکے کے ساتھ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے طویل کیپشن بھی لکھا۔
ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے لکھا کہ شادی کے 15 دن بعد بہاولپور گئیں اور 15 دن بعد واپس آئیں اور آنے کے بعد تین دن گزرے کہ یہ دوبارہ بہاولپور چلی گئیں پندرہ دن بعد واپس آئیں اور اس دوران میرے بس ایک سوال پر کہ کراچی میں تو 24 گھنٹے آپ کا موبائل آن رہتا تھا لیکن اس بار رات سے صبح تک مسلسل بند رہا کیا بات تھی۔
پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بہانے بنائے اور پھر قبول کیا کہ بند کردیتی تھی میں خاموش رہا لیکن تشویش میں تھا، چار ماہ میں چونکہ ان کے گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتا رہا جبکہ ایک لاکھ روپے ان کو جیب خرچ دیتا رہا۔
انہوں نے کہا اور یہ کمرےمیں بند اس دور کی سب سے بڑی جھوٹی خاتون خود گاڑی ڈرائیو کر کے 12 بجے دوپہر کو نکلتیں پارلر جاتیں تیا رہو کر چلی جاتیں لیکن واپسی رات 9 بجے سے پہلے ممکن نہ تھی اور واپسی میں قیمتی کپڑے اور جوتے اور میک اپ وغیرہ سے لدی، اور 11 بجے کمرے میں سو جاتیں پھر یہ اسلام آباد سے بہاولپور گئیں کیونکہ بہن کے ہاں ولادت متوقع تھی تو اسپتال کے اخراجات بچے کی اسٹرالرمیت قیمتی سامان اور بہن اور بہنوئی کے لیے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے الگ سے 8 لاکھ سود اتارنے کے احسان کی مد میں اور اپنے ذاتی اخرجات میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں جبکہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اور سیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف دس لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے نورتن جیولرز سے 22 مارچ کو 9 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی یہاں چار دن رکنے کے بعد بیچاری بھوکی پیاسی کرولا کرائے پر لے کر بہاولپور روانہ ہوگئیں، رمضان گزر گیا عید گزر گئی اور یہ واپس نہ آئیں۔
عامر لیاقت نے مزید اپنے کیپشن میں لکھا کہ میں اسی وجہ سے ڈپریشن میں اسپتال داخل ہوا اور یہ پانچ دن بعد میرے لیے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر فون کرتیں اور ایسے پیار بھرے میسیجز کرتیں کہ بھول گئیں اپنے فون سے ڈیلیٹ بھی کردیں میرے پاس تو ہوگا جو دیکھنے کے بعد کوئی بشر یہ کہہ نہیں سکتا کہ ان پر تشدد ہوا۔ بہرحال تین چاردن بعد جب بھی فون آتا تو بہن کے نومولود بچے کی حالات بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈمٹ ہو گئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟ میں پوچھتا رہتا صرف دل کو بہلانے کے لیے کہ واپسی کب مگر صرف پیسے مانگنے کے سوا کچھ نہیں۔
اس دوران لودھراں کی معروف وڈیرنی کے کچھ افراد نے جو ان کے سید ہونےکے دعوے سے سخت نالاں تھے انہوں نے یہ خوفناک آڈیو نوٹس بھیجے جس نے مجھے ہلاُکت رکھ دیا اور ایک دن بعد تنسیخ نکاح کا دعوی ازدواجی حقوق کی ادائیگی نہ کیے جانے کے باوجود آگیا۔
خیال رہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔