منگنی میں انگوٹھی کے بجائے کیا دے دیا؟ مشہور یوٹیوبر اور منگیتر کا جانوروں سے محبت کا نرالا انداز

image

منگنی کا دن ویسے تو ایک اہم دن ہوتا ہے جس میں دو زندگیاں ایک نیا سفر شروع کر رہی ہوتی ہیں، یہ دن ایک یادگار دن ہوتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام آپ کو ایک ایسے جوڑے کے بارے میں بتائے گی جس کی منگنی میں اہمیت کسی اور کو ہی مل گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کافی وائرل ہے جس میں سوشل میڈیا یوٹیوبر اذلان شاہ اور انفلوائنشر وریشہ خان کی منگنی ہو رہی ہے۔

اذلان شاہ سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق ویڈیوز اپلوڈ کرتے رہتے ہیں جبکہ وہ اس حوالے سے شوق بھی رکھتے ہیں، اذلان کے پاس کئی قسم کے جانور اور پرندے موجود ہیں جو کہ منفرد بھی ہیں اور عام نہیں ہیں۔

دوسری جانب وریشہ بھی جانوروں سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر جانوروں سے متعلق دلچسپ پوسٹس بھی پسند کرتی ہیں۔

اذلان اور وریشہ کی منگنی کے موقع پر بھی کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جہاں یوٹیوبر اور ان کی منگیتر کی تعریف کے بجائے صارفین جوڑے کے ہاتھوں میں موجود کتے اور بلی کی جانب متوجہ ہو گئے۔

سوشل میڈیا پر لکھا گیا ہے دونوں نے ایک دوسرے کے پالتو جانور کو اٹھایا ہوا ہے اور اسے پیار کر رہے ہیں یعنی اذلان کے پالتو کتے کو وریشہ نے اور وریشہ کی چہیتی بلی کو اذلان نے سینے سے لگایا ہوا ہے۔ دونوں نے منگنی کے موقع پر انگوٹھیاں پہنانے کے بجائے اپنے پالتو جانور ایک دوسرے کو دے دیے۔

اپنے نوعیت کی منفرد منگنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US