پاکستان میں ہر پیشہ کسی نا کسی طرح منفرد اور مختلف ہے، ایک ڈرائیونگ کا پیشہ ہے جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ کافی مشکل پیشہ ہوتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے چند دلچسپ باتیں بتائیں گے۔
یوٹیوب چینل PK Busses کی جانب سے ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں انٹر سٹی بسوں سے متعلق بتایا جاتا ہے۔
عام طور پر جب کبھی ہم ایک شہر۔سے دوسرے شہر سفر کرتے ہیں تو بسوں کا سہارا لیتے ہیں، لیکن مقامی بسوں میں جہاں خطرات کا امکان زیادہ ہوتا ہے وہیں اب بہترین اور لگژری بسوں نے مسافروں کی جان اور مال کی حفاظت کے حوالے سے گراں قدر کوششیں کی ہیں۔
ان سب میں جہاں مسافروں کو فائدہ ہو رہا ہے وہیں ڈرائیور حضرات بھی خوب مزے میں ہیں۔
اس ویڈیو میں ڈرائیور کا کہنا تھا کہ بہاولپور سے لاہور تک کے روٹ کے مہینے میں 16 سے 17 چکر لگتے ہیں، جبکہ کئی بار 20 چکر بھی لگ جاتے ہیں۔
اسی طرح ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ہماری نوکری اچھی ہے مزے دار ہوتی ہے۔
دوسری جانب ایک ڈرائیور کتنی تنخواہ لیتا ہے؟ اس سوال پر اکثر لوگوں کا خیال ہوگا کہ ڈرائیور کی تنخواہ اتنی نہیں ہوتی ہے، مگر آپ بھی حیران رہ جائیں گے کہ ایک ڈرائیور 60 ہزار سے زائد تنخواہ لیتا ہے۔
اس ویڈیو میں موجود ڈرائیور کا کہنا تھا کہ تنخواہ ڈرائیور کے روٹ پر منحصر ہوتی ہے۔ لیکن اتنی تنخواہ ہوجاتی ہے 60 ہزار سے اوپر بن جائے۔
اسی طرح ایک بس پر دو ڈرائیور کام کرتے ہیں، اگرچہ اسٹاف کو روٹ مکمل ہونے پر آرام کا موقع دیا جاتا ہے مگر بسیں روٹ مکمل ہونے پر واپس اگلے روٹ کے تیار ہو جاتی ہیں۔