شوہر اپنی بیوی سے محبت بھی کرے اور ساتھ کھانا بھی کھائے ۔۔ وہ 9 باتیں کون سی ہیں جو شوہر اپنی بیویوں سے کہتے نہیں مگر ان سے کرنے کی توقع رکھتے ہیں؟

image

میاں بیوی کا رشتہ عزت واحترام اور محبت و الفت کا متقاضی ہے یہ زبردستی کا سودا نہیں اس میں جب تک فریقین ایک دوسرے کو محبت اور عزت نہیں دیں گے زندگی کی گاڑی چل نہیں سکے گی۔ بعض اوقات یہ رشتہ بڑا متوازن دکھائی دیتا ہے لیکن کچھ میاں بیوی کو دیکھ کرا یسا لگتا ہے کہ یہ بڑی بے جوڑ شادی یا بڑا بے جوڑ رشتہ ہے۔ ایسے میں یہاں ہم وہ 9 باتیں پیش کر رہے ہیں جو ہر شوہر چاپتا ہے کہ اس کی بیوی ان پر عمل کرے ، یا یوں کہہ لیں کہ ان باتوں پر عمل کر کے اپنے رشتے کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے۔ لیکن یہی باتیں شوہروں کے لئے بھی کہی جا سکتی ہیں کہ اگر وہ بیویوں کو عزت اور محبت دیں تو عورت ہر مشکل اور ہر مسئلے سے خوشی خوشی گزر جاتی ہے۔ یہاں ہم وہ 9 باتیں پیش کر رہے ہیں جو ایک مرد کے دل کی خواہش کہلائی جا سکتی ہے۔

1۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہرآپ سے محبت اور عزت سے پیش آئے تو آپ کوبھی اس کے ساتھ اپنا رویہ اچھا رکھنا ہوگا۔ آپ کتنی ہی خوبصورت، کتنی ہی اسٹائلش کیوں نہ ہوں لیکن اگر اپنے شوہر کے ساتھ آپ بدتمیزی یا برا اندازِ گفتگو اختیار کرتی ہیں تو آپ کا شوہر آپ سے کبھی محبت نہیں کرے گا۔

2۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر آپ کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھائے تو آپ کو اپنا رویہ اور ماحول خوشگوار رکھنا ہوگا، کیونکہ چاہے کھانا کتنا بھی لذیذ کیوں نہ ہو اگر گھر کا موحول کشیدہ ہوگا تو وہ لذیذ کھانا بھی زہر بن جائے گا۔

3۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر آپ سے ہر بات کھل کر کہہ دے یا ہر بات آپ کو بتائے تو آپ کو راز رکھنا سیکھنا ہوگا، یعنی اگر آپ کا شوہر آپ سے کوئی خاص بات کرے تو اس کو یہ ڈر نہ ہو کہ اس کی بات دس لوگوں تک پہنچ جائے گی یا کچھ کی کچھ سمجھی جائے گی۔

4۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر عبادتوں میں آپ کا ساتھ دے تو آپ یہ سمجھنا چھوڑدیں کہ آپ زیادہ عبادت گزار ہیں یا زیادہ اللہ سے قریب ہیں۔ بلکہ اپنے شوہر کو اپنے طریقے اور انداز سے عبادت کرنے دیں اس کے ساتھ زبردستی نہ کریں۔

5۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ اپنے شوہر کےساتھ باہرگھومنے پھرنے جائیں تو جب بھی ایسا موقع ہو تو ایسے معاملات یا ایسی باتیں کرنے سے گریز کریں جس سے دونوں میں سے کسی کا بھی موڈ بگڑنے کا خدشہ ہو۔ کیونکہ کوئی بھی آدمی یہ نہیں چاہتا کہ اپنا وقت اورپیسہ وہاں لگائے جہاں پہ وہ جذباتی طور پر تھکن کا یا کوفت کا شکار ہو جائے۔

6۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہرآپس کے مسئلے یا گھریلو معاملات کو سلجھائے تو اپنے آپ کو فرشتہ اور اسکو شیطان نہ سمجھیں، بلکہ سارے معاملے میں اپنا قصور بھی دیکھیں اور یہ ظاہر کریں کہ ہم ایک ٹیم ہیں اور مل کر ہی ہر مسئلے کا حل ڈھونڈیں گے، یا مسئلے کا حل ڈھونڈا جاسکے۔

7۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر گھر جلدی واپس آئے تو اس کے لئے آپ کو گھر کا ماحول پرسکون رکھنا ہوگا۔ اگر بیوی بد مزاج، پھوہڑ اور گھر ہر وقت میدانِ جنگ بنا رہے تو ایسے میں مرد گھر جلدی واپس آنے سے گھبراتے ہیں۔

8۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر آپ کو کال کرے یا آپ سے بات کرے تو اس سے فون پر بات کرتے ہوئے اپنے بات کرنے کے انداز کو اتنا دلچسپ اور دلکش بنائیں کہ وہ خوشی خوشی آپ سے بات کرے ، یہ نہ ہو کہ کال کرتے ہی اس کو لڑائی، جھگڑا یا طعنے تشنے سننے کو ملیں۔ ایسے میں وہ بات کرنے سے گریز کرے گا۔

9۔ اگر آپ یہ چاہتی ہیں کہ آپ کا شوہر آپ سے مختلف معاملات میں مشورہ کرے تو اس سے پیار محبت سے بات کریں۔ اگر آپ اس سے چیختے ہوئے یا حکمیہ انداز میں بات کریں گی تو اس کا دل آپ کی طرف سے سخت ہو جائے گا اور وہ آپ کو نظر انداز کرے گا۔

یہ وہ چند باتیں ہیں جن پر عمل کرکے گھر کے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکتا ہے، اور ان باتوں پر عمل کرنا کوئی بہت مشکل کام نہیں بہت سادہ اور آسان سی چند چیزیں ہیں جو زوجین کے درمیان رفاقت کو دیرپا بنا سکتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US