یہ تصویر کس مشہور پاکستانی کرکٹر کے بچپن کی ہے؟ پہچانیں

image

مشہور شخصیات اکثر اپنے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنے بچپن کی پُرانی یادوں سے متعلق بتاتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے مشہور کرکٹر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچپن کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی والدہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

کرکٹر وہاب ریاض نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے ہمراہ پہلے اور اب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: '' ♥️ماواں ٹھنڈياں چھاواں اللّٰہ پاک تمام مضبوط اور خوبصورت ماؤں کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، آمین۔

تصویر چونکہ دھندلی تھی تو ان کے فینز نے کمنٹ میں ہی ان کی والدہ کے ساتھ تصویر کو واضح کرکے دکھایا اور لکھا کہ وہاب بھائی بس ایک چھوٹی سی کوشش کی ہے آپ کی اس تصویر کو کلیئر کرنے کی۔ ان کا یہ ٹوئیٹ اب تک 10 ہزار سے زائد لوگ لائک کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US