ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے پی سی بی کا اشتہار جاری

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ جو بھی کمپنیاں یا حضرات نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی ضروری دستاویزات 30 جنوری تک جمع کرا دیں اور فروری کے پہلے ہفتے میں ملتان سلطان کو آکشن کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملتان سلطان کے سابقہ مالک علی ترین نے پھر سے ملتان سلطان کو حاصل کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے دسمبر کے شروع میں پی سی بی کے کے ساتھ کچھ تنازعات کے بعد ملتان سلطان کی ملکیت چھوڑ دی تھی لیکن حالیہ دنوں میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ان سے میٹنگ کر کے معاملات حل کرا دیے اور کہا کہ علی ترین اگر پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کے آکشن میں یا ملتان سلطان کو پھر لینے میں دلچسپی رکھتے ہو تو وہ اس کا خیر مقدم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ حالیہ آکشن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ کی ٹیمیں زیادہ پیسوں پر بکی جس کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ ملتان سلطان کی ٹیم کو بھی پی ایس ایل 11 شروع ہونے سے پہلے فروخت کردیا جائے۔ پی سی بی نے پہلے اعلان کیا تھا کہ پی ایس ایل 11 میں وہ ملتان سلطان کی باگ ڈور خود سنبھالیں گے۔

پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ لیگ اس وقت اوپر جا رہی ہے اور اس بات کا اندازہ اس چیز سے لگایا جا سکتا ہے کہ دونوں نئی ٹیمیں باہر کے لوگوں نے خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا مقصد پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنانا ہے اور 8 ٹیمیں شامل ہونے کے بعد لیگ اور زیادہ دلچسپ ہوجائے گی اس کی آمدنی میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US