ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستانی پس منظر کی وجہ سے 4 امریکی کرکٹرز کا بھارتی ویزا مسترد

image

بھارت کھیل میں سیاست لانے سے باز نہ آیا، امریکا کی نمائندگی کرنے والے 4 کرکٹرز کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلیے ویزا پاکستانی پس منظر کی وجہ سے مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت نے امریکا کی نمائندگی کرنے والے 4 کرکٹرز کا ویز ا مسترد کیا ہے، چاروں کرکٹرز کا ویزا اُن کے پاکستانی پس منظر رکھنے کی وجہ سے مسترد ہوا ہے۔

امریکا کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ بالر علی خان نے ویزا مسترد ہونے کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا، علی خان کی سوشل میڈیا پوسٹ میں شایان جہانگیر بھی شامل ہیں۔

ان دونوں کرکٹرز کے علاوہ احسان عادل اور محمد محسن کا بھی ویزا مسترد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 7 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکی ٹیم پاکستان، بھارت، نمیبیا اور نیدر لینڈز کے ساتھ گروپ میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کے میگا ایونٹ میں امریکی ٹیم اپنا پہلا میچ 7 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US