چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزوں کی بھارت میں جانچ پڑتال کا دعویٰ

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ذرائع کے مطابق سری لنکا کولمبو میں موجود انڈین ہائی کمیشن نے اب تک یو ایس اے کی ٹیم کے چار پاکستانی نزاد کھلاڑیوں کے ویزے دینے سے انکار نہیں کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ علی خان شایان جہانگیر محمد محسن اور احسان عادل کے ویزے منع کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یو ایس سی کی ٹیم اس وقت ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے اس وقت کولمبو میں موجود ہے اور چاروں کھلاڑیوں نے منگل کے روز وہاں انڈین ہائی کمیشن میں ویزے کے لیے انٹرویوز دے دیے۔

ان کو اسی وقت ویزا ایشو نہیں کیا گیا مگر منع بھی نہیں کیا گیا ہے اور ان کے ایپلیکیشنز کی جانچ پڑتال ہو رہی ہے۔

ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی اس معاملے کو خود دیکھ رہی ہے کیونکہ ورلڈ کپ کے میزبان ممالک کو جب ایونٹ دیے جاتے ہیں تو اس وقت یہ باور کرایا جاتا ہے کہ ساری ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزوں کے مسائل نہ ہوں۔

ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شب انڈین ہائی کمیشن نے چاروں کھلاڑیوں کو ٹیلی فون کرکے بتا دیا کہ ان کہ ویزا ایپلیکیشن کی اس وقت انڈین فارن منسٹری جانچ پڑتال کر رہا ہے۔

یو ایس اے کی ٹیم نے شروع کے چار میں سے تین میچز بھارت میں کھیلنے ہیں۔ چاروں کھلاڑیوں میں فاسٹ بالر احسان عادل پاکستان کی طرف سے بھی نمائندگی کرچکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US