آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، پی سی بی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بدھ کے روز تصدیق کردی کہ آسٹریلیا کی ٹیم اس مہینے کے آخری ہفتے لاہور میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے کہا کہ میچز 29 اور 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 28 جنوری کو لاہور پہنچے گی۔

یہ اپریل 2022 کے بعد پہلا موقع ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے یہ آخری سیریز ہوگی۔

سیریز کے بعد لاہور سے آسٹریلیا کی ٹیم بھارت روانہ ہوجائے گی جبکہ پاکستان کی ٹیم کولمبو سری لنکا چلی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US