عامر لیاقت اور دانیہ کی شادی کا سن کر پاکستانی عوام کو ایک جھٹکا لگا تھا کیونکہ دونوں کی شادی کی خبر اس وقت سامنے آئی جبکہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی طوبیٰ نے طلاق سے متعلق پوسٹ شیئر کیا۔ جب سے عامر لیاقت کی تیسری شادی ہوئی وہ خبروں کی زینت ہی بنے رہے۔ پھر اچانک ان کی تیسری طلاق بھی سامنے آئی جو یقیناً ایک مضحکہ معلوم ہو رہی ہے۔ ان کی بیوی دانیہ نے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ کیا جس میں 11 کروڑ 51 لاکھ، 50 ہزار روپےحق مہر کا بھی دعویٰ کیا گیا تھا۔

جب سے یہ خبر سامنے آئی اس کے بعد یکے بعد دیگرے دانیہ نے عامر لیاقت پر کئی الزامات لگائے۔ جس کی عامر لیاقت نے تو ہر حال میں تردید کی لیکن دانیہ کی والدہ نے تمام الزامات کو سچ قرار دیا۔ ڈیجیٹل پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے دانیہ شاہ کی والدہ نے کہا کہ:
''
دونوں کی شادی کے دوسرے دن ہی لڑائی ہوگئی تھی اور یہ شادی ہمارے مریدوں کے ذریعے ہوئی۔ عامر لیاقت دین کی باتیں بتاتا تھا۔ اس نے ہمیں کہا کہ آپ کی بیٹی سے نکاح کرنا ہے تو ہمیں اس میں کوئی برائی نظر نہیں آئی، ہم نے ہاں کردی۔ ہم دانیہ سے ملنے اس کے گھر گئے تو ایک دن اس کے ساتھ رہے جہاں عامر لیاقت نے بس تھوڑی دیر کے لیے ملاقات کی اور پھر اس کے بعد ہم ہوٹل میں ٹہرے۔ میری بیٹی بہانہ کرکے گھر سے آئی ہے، جب میرا نواسہ پیدا ہوا تو دانیہ نے بھانجے کا بہانہ کرکے گھر سے یہاں میرے پاس آئی۔ دانیہ نے بتایا کہ یہ زیادتی کرتا ہے، اس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ تصویروں کے ساتھ جس کو دکھا رہا ہے وہ دانیہ کا چھوٹا بھائی ہے جو اس سے 2 سال چھوٹا ہے۔ براہِ کرم منفی کمنٹ کرنے سے گریز کریں۔
''
دانیہ شاہ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ عامر لیاقت مجھے نماز نہیں پڑھنے دیتے تھے۔
میں عامر لیاقت کے ساتھ بہت اذیت میں رہی، اس اذیت سے نکلنے کے لیے اللّہ سے بھیک مانگتی تھی اپنے گناہوں کی معافی مانگتی تھی۔عورت ذلیل و رسوا ہونے کے لیے نہیں بنی، عزت اور خوشی کے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے دُنیا میں آئی ہے۔ جو مرد یہ کہتے ہیں عورت صرف استعمال کے لیے بنی ہے وہ غلط سوچتے ہیں۔عامر جیسا انسان اپنی ماں کی عزت نہیں کرسکتا تو وہ بیوی کی عزت کیسے کرے گا؟ مجھے اس کے پیسے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دانیہ شاہ پیسے کی بھوکی ہے تو وہ غلط ہیں۔عامر لیاقت شیطان ہیں بلکہ شیطان سے بھی برے ہیں۔