یہ بچی پیدا ہونے سے لے کر اب تک مسکرا رہی ہے۔۔ اس بچی کی مسکراہٹ کے پیچھے کیا راز ہے جس نے اسے راتوں رات مشہور کر دیا؟

image

جب کوئی بچہ دنیا میں آتا ہے تو اس کے ماں باپ اور قریبی رشتے دار اس کو مسکراتا دیکھنے کے لئے ہزار جتن کرتے ہیں۔ اکثر بچے نیند میں مسکرا دیتے ہیں تو ماں باپ کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہتا۔ لیکن جنوبی آسٹریلیا میں 21 سالہ کرسٹیا اور ان کے شوہر بلیز موچا کے ہاں ایسی بچی پیدا ہوئی ہے جو پیدائشی طور پر مسکرا رہی ہے اور ابھی تک مسکرا رہی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے جانتے ہیں

عائلہ ایک مرض میں مبتلا ہے

اس بچی کا نام عائلہ سمر موچا رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کے مطابق عائلہ ایک ایسے مرض میں مبتلا ہے جس میں ہونٹوں کے دونوں کنارے پوری طرح بن نہیں پاتے۔ یہ ایک کم پائی جانے والی بیماری ہے جو دوران حمل ہی بچوں کے چہرے کو پوری طرح بننے نہیں دیتی۔ ماہرین کے مطابق اب تک اس طرح کے صرف 14 کیسز سامنے آئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عائلہ کی پیدائش کے بعد ان کی والدہ کرسٹینا کچھ دکھ اور پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر بچی راتوں رات مشہور ہوگئی

البتہ جب انھوں نے اپنی بیٹی کی تصاویر ٹک ٹاک پر شئیر کیں تو وہ فوراً ہی وائرل ہوگئیں اور لوگوں نے ننھی عائلہ کو “مسراتی ہوئی بچی“ کا نام دے ڈالا۔ عائلہ کے راتوں رات اسٹار بن جانے پر ان کے والدین کافی خوش ہیں لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس یاری کی وجہ سے مستقبل میں عائلہ کو کھانا کھانے اور دودھ پینے میں مشکلات ہوسکتی ہیں جن سے نمٹنے کے لئے شاید کاسمیٹک سرجری کا سہارا لینا پڑے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts