بیٹے کی طرح بیٹیوں نے باپ کی حفاظت کی ۔۔ گھر آئے دشمنوں سے والد کی جان بیٹیوں نے کیسے بچائی؟

image

بیٹیوں کی جلد شادی کر دینی چاہیے، یہ الفاظ آپ نے کئی لوگوں کے منہ سے سنے ہوں گے لیکن یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ بیٹیاں بیٹوں سے بڑھ کر ہر کام کر سکتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی ریاست گورداس پور کے علاقت چھت میں بیٹیوں کے والد کو مارنے کی نیت سے آئے لوگوں کا بیٹیوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

سب سے پہلے انہوں نے دشمنوں سے ان کی پستول چھین لی جس کے بعد وہ بھاگ نکلے لیکن ان کی پگڑیاں اور پستول ان لڑکیوں کے گھر ہی رہ گئی تو جب پولیس آئی تو انہیں یہ چیزیں پولیس کے حوالے کر دیں۔

لیکن پولیس نے سب سے پہلے بچیوں کی بہادری کو سراہا۔ اس واقعہ نے دنیا بھر میں یہ پیغام پہنچایا کہ بیٹیاں اللہ پاک کی رحمت ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا سہارا اور محافظ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ گاؤں کے حالیہ سرپنچ پر ہوا تھا اور یہ واقعہ 2017 کا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts