91 سالہ شخص نے 89 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔۔ دو بوڑھوں کی شادی کا دلچسپ واقعہ جس میں پوتے پوتی بھی شریک تھے

image

کہتے ہیں محبت عمر نہیں دیکھتی۔ اسی کہاوت کو سچ کا روپ دیتے ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوب ہی توجہ سمیٹی ہے۔ اسکاٹ لینڈ میں 91 سالہ شخص نے 89 سالہ خاتون سے شادی کی جس میں دونوں کے پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی شریک تھے۔ اس دلچسپ اور انوکھی شادی کے پیچھے کیا کہانی ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 91 سالہ ہیلمٹن ایلکس اور 89 سالہ جین ہیملٹن کی پہلی ملاقات 1956 برمنگھم میں ہوئی جس کے بعد دونوں کی کہیں اور شادی ہوگئی۔ کئی سالوں بعد دونوں کی دوبارہ ملاقات ہوئی اور پھر ایلکس اور جین نے بڑھاپے میں ہی شادی کا فیصلہ کیا۔ اس شادی میں جین اور ایلکس کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts