امدادی ٹیم ایک کال کی دوری پر۔۔۔سندھ میں بھی پنجاب طرز کی ریسکیو سروس 1122 کا آغاز

image

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور لاڑکانہ میں ون ون ٹوٹو ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا گیا۔ اس ایمبولینس سروس کو جلد ہی تمام امدادی اداروں سے منسلک کردیا جائے گا۔

کراچی میں ریسکیو 1122 ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں کراچی میں 50 ایمبولینسز نے کام شروع کردیا ہے۔

اکتوبر تک 240ایمبولینسز سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور فوری طور پر تمام ریسکیو اداروں کے ایک کال پر واقعہ کی جگہ پہنچنے کے لیے ون ون ٹوٹو سروس کو تمام امدادی اداروں سے منسلک کیا جائے گا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یلو لائن منصوبے کیلئے تین ارب ڈالر ڈالرز کا پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی نوید سنادی۔ یہ پراجیکٹ دسمبر2025 تک مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹرکے ساتھ ملاقات کی،اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کیلئے پینے کے پانی اور نکاسی آب کے منصوبے بھی بنائے جارہے ہیں۔

پینے کے پانی کے سسٹم کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ سیوریج کی جدید مشینری کی خریداری کا کنٹریکٹ بھی سائن ہوگیا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں واٹرسپلائی کا نظام جدید ترین بنانا چاہتے ہیں۔کے فور کے ساتھ پانی کی تقسیم کے نظام سے شہریوں کو صاف پانی مل سکے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts