محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا جس کے اثرات سندھ کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے جائیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ 22 اور 23 جنوری کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ اس دوران کہیں ہلکی اور کہیں معتدل بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ بارش کے باعث ٹریفک اور روزمرہ معمولات متاثر ہونے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔