پیٹرول کی قیمت اچانک 30 روپے بڑھنے سے غریب ہی نہیں امیر بھی پریشان ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا اثر روز مرہ کے استعمال کی ہر چیز پر ہوتا ہے اور مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجاتا ہے۔ حکومت نے شہریوں کی اس مشکل کو دیکھتے ہوئے سستا پیٹرول، سستا ڈیزل اسکیم متعارف کروائی ہے۔ جس سے شہری ہر مہینے 2 ہزار پیٹرول کا خرچ حکومت کی جان سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ بھی نہایت آسان ہے جو ہم آپ کو بتا رہے ہیں۔
اسکیم کے لئے کس طرح اپلائی کریں؟
اپنے موبائل اور تصدیق شدہ سم سے شناختی کارڈ نمبر 786 پر بھیجیں
اگلے 3 دن کے اندر آپ کو جوابی میسج مل جائے گا اور پتہ چل جائے گا کہ آپ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے اہل ہیں یا نہیں۔
حکومت نے یہ اسکیم ان افراد کے لئے رکھی ہے جن کی ماہانہ آمدنی 30 ہزار سے کم ہے۔
ایسے افراد جو بینیظیر انکم سپورٹ میں پہلے س رجسٹرڈ ہیں انھیں سستا پیٹرول اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لئے کسی نئی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔
اس اسکیم کے تحت جون کے مہینے سے شہریوں کو 2 ہزار روپے ملنا شروع ہوجائیں گے۔
وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے مطابق سستا پیٹرول اسکیم سے 14 کروڑ خاندان فائدہ اٹھائیں گے۔