منہ کے زریعے کوئی بھی کام کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہئیے ورنہ جان جانے کا خطرہ بھی ہوسکتا ہے۔ ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھائی لینڈ میں جہاں ایک مچھیرا منہ میں پائپ رکھ کر مچھی پکڑنے کی کوشش کررہا تھا کہ اچانک ہی ایک مچھلی اس کے منہ میں آگئی اور تیرتے ہوئے حلق تک پہنچ گئی۔ مچھلی چونکہ زندہ تھی اس لئے اس نے ناک سے نکلنے کی کوشش کی جس سے آدمی کی سانس میں رکاوٹ پیدا ہوگئی۔
ڈاکٹرز بھی واقعے سے حیران ہیں
آس پاس کے لوگوں نے جب مچھیرے کو تڑپتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے سرجری کے ذریعے مچھلی کو نکال کر آدمی کو بچا لیا۔ اس حیرت انگیز واقعے پر ڈاکٹرز کی ٹیم کا بھی یہی کہنا ہے کہ اس نوعیت کا واقعہ انھوں نے پہلی بار دیکھا ہے۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مچھلی انسان کے منہ میں جانے کے لئے کافی بڑی تھی۔