روزانہ 20 کلومیٹر سائیکل پر سفر کر کے مرتے ہوئے مریضوں کو بچانے والا ڈاکٹر

image

اللہ کے بعد اگر کوئی جان بچا سکتا ہے تو اس دنیا میں وہ ڈاکٹر ہے۔ مگر افسوس آج کل یہ پیشہ پیسہ کمانے کا ایک زریعہ بن چکا ہے۔ مگر اللہ پاک نے اس دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی پیدا کیے ہیں جو برسوں سے لوگوں کو دکھ میں دیکھ کر فوراََ ان کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں۔

جی آپ بالکل ٹھیک سمجھے آج ہم یہاں 87 سالہ ڈاکٹر رام چندر دانیکر کی بات کر رہے ہیں جو بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر چندر پور کے رہائشی ہیں اور گزشتہ 60 سالوں سے شہر کے دور دراز علاقوں میں جا کر غریبوں کا بالکل مفت علاج کرتے ہیں۔

ڈاکٹر رام چندر کہتے ہیں کہ میں ایک ہومیو پیتھک ڈاکٹر ہوں اور غریبوں کی خدمت اپنا فرض سمجھتا ہوں یہی نہیں جب کورونا وائرس میں ڈاکٹر لوگوں کو ہاتھ نہیں لگاتے تھے تو بھی میں ہر وقت حاضر رہتا تھا۔

جن لوگوں کا یہ علاج کرتے ہیں وہ بھی ان کے گن گاتے نہیں تھکتے اور کہتے ہیں یہ ہمیں ایک فون کال پر میسر ہوتے ہیں۔ اور گھر پر آ کرعلاج کر تے ہیں۔

اور تو اور ننگے پاؤں سائیکل پر کئی کلومیٹر چل کر آنے پر ڈاکٹر رام چندر کہتے ہیں کہ جوانی سے یہ کام کر رہا ہوں اور جوانی میں تو ایک دن میں کئی گاؤں کا سفر کرتا اس کے علاوہ اگر ضرورت ہوتی تو کسی گاؤں میں رات دن رک بھی جاتا۔

یہ غریبوں کی خدمت کورونا وائرس جیسے مہلک مرض میں بھی کرتے رہے اور اس عظیم کام کرنے کی وجہ سے اللہ پاک نے انہیں اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts