پرچی نہیں پرچہ دیا پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔۔ عمران خان سے پڑھنے میں غلطی ہوجانے پر ریحام خان کا تبصرہ وائرل

image

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحان خان اکثر ان پر تنقید بھرے تبصرے کرتی نظر آتی ہیں۔ عمران خان سے متعلق کوئی بھی ویڈیو وائرل ہونے پر ریحام خان کا کوئی نہ کوئی بیان ضرور سامنے آتا ہے۔

حال ہی میں اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تقریر میں ان سے پڑھنے میں گڑبڑ ہوجاتی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے تقریر کے دوران کہا کہ جب پی ٹی آئی اقتدار میں آئی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی تاہم پرچے پر لکھے ہوئے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کا معلوم ہوا تو انہوں نے دوبارہ پرچے میں دیکھتے ہوئے اپنی بات مکمل کی۔

عمران خان کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ریحام خان کا بھی ردعمل سامنے آیا اور کہا کہ 'پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا'۔

انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھاکہ جو لوگ عمران خان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں ان کا بھی ریاضی میں یہی حال ہوگا، ان میں سے زیادہ تر چیک لکھنے کے قابل بھی نہیں ہوں گے۔

خیال رہے ریحام خان اس سے قبل بھی عمران خان پر کئی بار تنقید کے تیر برسا چکی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts