بلی کو پتھر مارا تو وہیں مر گئی ۔۔ دودھ پی جانے پر بلی کو سزا دینے والی لڑکی نے جس ہاتھ سے بلی کو مارا وہی ہاتھ معذور ہو گیا

image

انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی اللہ پاک کی ہی مخلوق ہیں اور ان کا خیال ہم پر فرض ہے لیکن انسان کی بے دہانی میں کی ہوئی غلطی عمر بھر کیلئے سزا بن جاتی ہے جیسا اس خوبصورت لڑکی نیلم کے ساتھ ہوا۔

ان کے گھر ہمیشہ ایک بلی آ جایا کرتی تھی جس سے یہ بہت تنگ تھیں کہتی ہیں کبھی ہمارا سالن کھا جاتی، دودھ پی جاتی اور کبھی تو سارا گھر گندا کر جاتی۔ اس سے میں بہت تنگ تھی۔

پھر میں نے ایک دن ایک بڑا سا پتھر اس کے سر پر دے مارا جس سے وہ جگہ پر ہی مر گئی جس کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا کہ میں نے ایسا کیوں کیا، آخر یہ بھی تو اللہ کی مخلوق ہے۔

مگر شاید میرے نصیب میں بے زبان کو مارنے کی بڑی سزا لکھی تھی جو مجھے مل کر رہنی تھی۔26 سالہ نیلم مزید کہتی ہیں جس ہاتھ سے میں نے بلی کو مارا تھا، میں اس ہاتھ سے معذور ہو گئی اب کوئی کام نہیں کر سکتی۔

اور تو اور میرا پورا ہاتھ پیچھے کی جانب مڑ گیا جو اب دواؤں سے اور اللہ پاک کے کلام سے ٹھیک ہوا ہے بس اب ہاتھ ہے صرف جو کام نہیں کرتا۔ یہی نہیں بقول نیلم کے انہیں بلی کے مارنے کے 3 دن بعد سے ہی عجیب و غریب خواب آنے لگ گئے تھے جن میں کبھی بلی کے رونے کی آواز یا پھر ایسا ماحول خواب میں بنتا جس سے یہ ڈر جاتی تھیں اور انہیں اچانک سے دورے بھی پڑنے لگے۔

واضح رہے کہ اس لڑکی کیلئے دعا کی جائے تاکہ یہ اللہ پاک کے کرم سے جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں اور نیلم کا یہی کہنا ہے کہ ان کا میڈیا پر آنے کا یہی مقصد ہے کہ کوئی اور یہ غلطی نہ کرے اور اپنی زندگی خراب نہ کرے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts