ثواب اور روزگار ساتھ ساتھ۔۔۔سعودیہ نے حج سیزن میں غیر ملکیوں کو مقدس مقامات پر ملازمت کی اجازت دیدی

image

ریاض:سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے مکہ المکرمہ کی انتظامیہ کے تعاون سے سعودی اور غیر ملکی شہریوں کو حج کے سیزن میں مشاعرمقدسہ میں ملازمت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت انسانی وسائل اس سروس کے ذریعے حج کے سیزن کے دوران کام کرنے والے اداروں کو مقدس مقامات پر ورک پرمٹ جاری کرنے کے علاوہ عارضی طور پر سعودیوں اور تارکین وطن کو ملازمت کی سہولت فراہم کرے گی تاکہ انفرادی قوت کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

حج سیزن پلیٹ فارم کی ورچوئل لیبر مارکیٹ کے طور پر یہ اداروں کو محدود سطح پر ملازمت کی اجازت دی جاتی ہے۔ مشاعر مقدسہ میں کام کرنے والے ادارے ایک الیکٹرانک پلیٹ فارم کے ذریعے حج سیزن کے دوران ملازمت کے خالی مواقع ظاہر کر سکتے ہیں۔

اقدام کا مقصد یہ ہے کہ سعودی لیبر مارکیٹ میں مقامی ٹیلنٹ کو موقع دیتے ہوئے غیرملکی بھرتیوں پر انحصار کم کیا جائے۔ خواہش مند حضرات اجیر پلیٹ فارم سے حج ورک پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں جبکہ آن لائن طریقے سے اجیر حج سروس سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

یہ سروس حج کے موسم کے دوران کام کو منظم کرنے اور اس میں حصہ لینے والے اداروں اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس سے حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی خدمات کی سطح میں اضافہ ہوگا اور بابرکت موسم کے دوران ان کے تجربے کو بہتر بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts