گذشتہ روز بھارت کی حکمران پارٹی بی جے پی نے امت مسلمہ کے سردار محمد مصطفیٰ ﷺ کی اور دین اسلام سے سے متعلق گستاخانہ بیان دیا جس پر مسلم ممالک کی جانب سے سخت رد عمل جاری ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ترجمان کے گستاخانہ بیان دینے پر خلیجی ریاست قطر نے بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے۔
ہندو انتہا پسند جماعت اس برے عمل کے بعد خلیجی ممالک مصر، سعودی عرب اور کویت میں بائیکاٹ انڈیا‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس نے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے براہ راست بھارتی چینل پر بیٹھ کر مذہبِ اسلام سے متعلق متعلق گستاخانہ گفتگو کی تھی۔