میں مانگنے نہیں آیا ہوں لیکن کیا کروں مجبوری ہے ۔۔ سعودی عرب، ترکی سے کس طرح شہباز شریف نے قرض مانگا؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کو چلانے کیلئے اس وقت قرض کی ضرورت ہے۔ اس کڑے وقت میں ہمارے دوست ممالک ہی ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وزیراعظم شہباز شریف کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم صاف سن سکتے ہیں وہ خود کہہ رہے ہیں کہ ابھی میں جب سعودی عرب، ترکی اور متحدہ عرب امارات گیا تھا۔

تو وہاں کہا کہ میں آج یہاں آیا ہوں تو آپ یہ نہ سمجھیں کہ مانگنے آیا ہوں لیکن کیا کریں مجبوری ہے اور آپ ہمارے عظیم بھائی ہیں یہی نہیں جس طرح آپ نے پہلے ہماری مدد کی ہے تو اسی طرح اگر اب بھی مدد کریں، تو میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پوری قوم دن رات محنت کر کے اور خون پسینہ ایک کر کے دوبارہ سے اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ان کی اس ویڈیو کو اب تک سوشل میڈیا پر کئی ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ اب تک 590 لوگوں نے اس ویڈیو پر اپنی قیمتی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts