مسلمان کہیں بھی ہو، چاہے پھر امیر ہو یا غریب اسے نماز کی معافی نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حیرت انگیز طور پر ایک عورت کو سڑک کے بیچوں بیچ نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے برقع اور سر پر اسکاف پہن رکھا ہے۔
مزید یہ کہ اس خاتون نے کوئی جلد بازی میں نماز نہیں پرھی کہ میں سڑک پر ہوں جہاں گاڑیوں کا ہمیشہ جانا آنا لگا رہتا ہے بلکہ اس نے اطمینان سے نماز پڑھی اور اس کے بعد دعا بھی مانگی۔ بہر حال اب تک اس واقعے کی تفصیل سامنے نہیں آ سکیں کہ اس عورت نے ایسا کیوں کیا ہے؟
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ واقعہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں پیش آیا جہاں عوام نے اس عورت کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے کچھ نے ٹریفک ہی روک دی تو کچھ افراد نے اس عورت کے پیچھے سے اپنی گاڑیوں کو گزارا کیونکہ ہر فرد جانتا ہے کہ نمازی کے آگے سے گزرنا نہیں چاہیے۔
لیکن آخر میں آپکو یہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ اس ویڈیو پر عوام کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔