بچی کے پیدائشی طور پر بال سفید ہیں ۔۔ نومولود بچی کو دیکھ کر ڈاکٹر پریشان ہو گئے مگر ماں خوشی کیوں مناتی رہی؟

image

بچے اللہ پاک کا سب سے بڑا تحفہ ہوتے ہیں اور جب بھی کسی شخص کے ہاں اولاد ہوتی ہے تو وہ خوشی سے پاگل ہو جاتا ہے۔ اور پیدائشی طور پر بچوں کے بال نہیں ہوتے یا پھر تھوڑے بہت ہوتے ہیں۔

اور ہمارے ملک کی پاکستان کی بات کی جائے تو پیدائش کے 5 یا پھر 7 دن کے بعد اتروا دیا جاتا ہے۔

مگر ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ مصر کے ایک اسپتال میں ایک ایسی منفرد اور انوکھی بچی پیدا ہو گئی ہے جس کے سر پر کافی بال ہیں اور آگے سے کچھ بال بالکل سفید ہیں۔

جس پر ڈاکٹر اور والدین دونوں حیران ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے۔ یہ بچی جس اسپتال میں پیدا ہوئی ہے اس کے گائنی وارڈ کے ڈاکٹر حامد سید احمد کا کہنا ہے کہ پہلے تو میں بھی حیران پریشان تھا۔

مگر ایسے کیسز تب سامنے آتے ہیں جب والدین ایک دوسرے کے بہت قریبی رشتےدار ہوں اور ہفتے کے روز پیدا ہونے والی اس بچی کے والدین بھی آپس میں رشتےدار ہی ہیں۔

اس کے علاوہ انہی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ایسے 2 کیسز دیکھ چکے ہیں اور ایسے بچوں کی مستقبل میں صحت متاثر ہو سکتی ہے جیسا کہ ان کی قوت سماعت متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

بچی کے پیدائشی طور پر بال والدہ کی طرح ہیں :

اس کیس میں کچھ یوں ہوا ہے کہ ساؤتھ کیلیفورنیا کی ایک خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوتی ہے اور اس کے بھی آگے سے بال اس چھوٹی سی عمر میں ہی سفید تھے جس پر ڈاکٹر تو حیران رہ جاتے ہیں، مگر ماں اسے انتہائی خوشی کے ساتھ اپنی زندگی میں خوش آمدید کہتی ہیں۔

مگر اس کی والدہ حیران نہیں ہوتیں بلکہ خوش ہوتی ہیں کیونکہ پچھلی 4 نسلوں سے ان کے ہاں جو بھی بچے پیدا ہوتے ہیں ان کے بال یوں ہی ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس بچی کا نام ملی آنا ہے اور اس کی عمر اس کی وقت 18 ماہ سے زیادہ ہے۔

آخر میں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان دونوں واقعات میں ماں باپ نے بچیوں کو انتہائی خوشی سے اپنایا اور جس بچی کے بال بالکل اپنی والدہ کی طرح ہیں یہ آج بہت خوش ہیں اور انکی کئی تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts