ساری زندگی میرے ڈاکٹر بننے کی دعا کرتی تھی، جب بنا تو ماں ہی مرگئی ۔۔ نوجوان ڈاکٹر کی ڈگری ملنے پر ماں کی قبر پر جا کر ماں کی باتیں یاد کرتا رہا

image

ماں اور باپ دونوں کی موجودگی کسی بھی بچے کی تعلیم و تربیت اور زندگی گزارنے کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب تک والدین کا سایہ اولاد کے سر پر ہوتا ہے بچہ بے فکر ہو کر زندگی میں آگے بڑھتا ہے۔ لیکن جب دونوں میں سے کسی ایک کی بھی طبیعت خراب ہوتی ہے تو بچے بھی سہم جاتے ہیں کہ ہمارا گزارا کیسے ہوگا۔ لیکن جب دونوں میں سے کوئی بھی ایک دنیا سے چلا جائے یا اگر دونوں ہی آپ کو چھوڑ جائیں تو یہ غم زندگی بھر بھلا پاتے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان قبر کے پاس کھڑے ہو کر رو رہا ہے، زور زور سے باتیں کر رہا ہے، شکوے شکایات کر رہا ہے۔ ویڈیو کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک عراقی جامعہ کا طالبِ علم ہے۔ جس کی والدہ اس کو ڈاکٹر بنانا چاہتی ہیں، لیکن اب جب بیٹے کو ڈاکٹر کی ڈگری ملی تو ماں اس دنیا میں نہ رہی۔

بیٹا زور زور سے ماں کو پکار رہا ہے اور اپنے غموں کو بانٹ رہا ہے۔ نوجوان کہہ رہا ہے ماں ساری زندگی میرے ڈاکٹر بننے کے خواب دیکھتی رہی، پھر میرا ساتھ چھوڑ گئی۔ اس نامصائب حالات میں ڈاکٹر آف میڈیسن کی ڈگری لینا میرے لیے ایک مشکل ترین کام تھا مگر ماں آج جب میں تمام مشکلوں کو پار کرکے ڈاکٹر بنا اور ڈگری ملی تو آپ خود ہی اس دنیا میں نہ رہیں۔

ویڈیو میں لڑکے کو یوں تڑپتا ہوا دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اس کی والدہ کی مغفرت کی دعائیں کر رہے ہیں اور اس کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts