بیٹی کا درد بانٹ لیا ۔۔ دماغ کی سرجری کے بعد والد نے اپنی اولاد کی خاطر وہ عمل کیا جس سے بیمار بیٹی کا چہرہ دوبارہ سے کھل اٹھا

image

والد ایک ایسی ہستی ہے جس پر بیٹی اس دنیا میں سب سے زیادہ بھروسہ کرتی ہے کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ وہ شخص ہے جو کبھی اسے دھوکہ نہیں دے سکتا چاہے پھر حالات جیسے بھی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک تصویر پوری دنیا میں اس وقت گردش کر رہی ہے۔

پہلی نظر میں تو آپکو سمجھ نہیں آئے گی کہ اس تصویر سے آپکو کیا پیغام دیا جا رہا ہے لیکن اس کی حقیقت کچھ یوں ہے کہ چین کے شہر بیجنگ میں بیٹی کے دماغ کی سرجری ہوئی۔

جس کی وجہ سے بیٹی کے سر پر ٹانکے آئے اور ایک طرف سے بچی کے سر کو پوری طرح گنجا کر دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا بیٹی کو پریشان دیکھ کر والد سے رہا نہ گیا۔

اور انہوں نے اپنے بھی بالوں کا ہیئر اسٹائل یوں ہی بنوا لیا۔ اس مرحلے کے بعد جب والد اور بچی نے ایک ساتھ تصویر کھینچی تو اس تصویر میں بچی مطمئن نظر آئی۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر وائرل رہا یہی نہیں باپ بیٹی کے اس پیار کو دنیا والے بہت سراہا رہے ہیں۔ اس کےعلاوہ باپ بیٹی کی اس محبت پر کئی لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار بھی کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts