اتنے پیسے نہیں تھے کہ الٹرا ساؤنڈ کروا سکتی ۔۔ بیٹی پیدا ہونے کے 26 دن بعد جڑواں بچوں کو جنم دینے پر ماں خوشی کی بجائے پریشان کیوں ہوگئی؟

image

نومولد بچہ تو اوپر والے کی دین ہوتی ہے اور اس دین پر تو لوگ خوش ہوتے ہیں مگر یہ ماں بچے کی پیدائش پر انتہائی پریشان کیوں ہے۔ اس ماں کے ساتھ ہوا کچھ یوں ہے کہ ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی جس پر وہ خوش ہوئیں۔

مگر ٹھیک 26 دن بعد 20 سالہ عارفہ سلطان کو پیٹ میں شدید درد اٹھا جس کے بعد انہیں قریبی سرکاری اسپتال لایا گیا جہاں انہوں نے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ بنگلہ دیشی خاتون کے ہاں اس طرح بچوں کی پیدائش ہونے پر ڈاکٹر بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔

3 بچوں کی نعمت ملنے پر یہ خاتون خوش تو بہت ہے مگر ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں بہت غریب ہوں اور اب پریشان ہوں کہ ان کی تربیت اور پرورش کیسے کروں گی؟

اور تو اور یہی غریبی ہی وجہ ہے کہ میں نے بچوں کے اس دنیا میں آنے سے پہلے کوئی الٹراساؤند نہیں کروایا اگر کروایا ہوتا تو مجھے ڈاکٹرز بتا دیتے کہ مجھے اس طرح بچوں کی صورت میں مزید خوشی ملے گی۔

اس واقعے پر سرکاری اسپتال کے چیف ڈاکٹر دلیپ روئے کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی 30 سالہ طبی تاریخ میں ایسا کیس پہلے کبھی نہیں دیکھا کہ خاتون نے ایک بیٹی کی پیدائش کے محض 26 دن بعد ہی جڑواں بچوں کو جنم دیا ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts