کوئی سالوں سے کرسی پر بیٹھی تھی تو کوئی خلاء میں ہی مر گیا ۔۔ دنیا کے چند ایسے واقعات جس میں لوگ انتقال کر گئے مگر کسی کو پتہ ہی نہیں چلا

image

دنیا خوفناک اور دلچسپ واقعات سے بھری پڑی ہے، کچھ واقعات تو لوگوں کی نیند تک اڑا دیتے ہیں جبکہ کچھ انہیں زندگی بھر یاد رہتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی واقعات سے متعلق بتائیں گے۔

خلاء میں انسان کی موت:

اس وقت انسان کافی افسردہ ہو جاتا ہے جب آخری وقت میں کوئی قریبی یا کوئی انسان پاس نہیں ہوتا۔ ایسا ہی کچھ خلاء بازوں کے ساتھ ہوا ہے، اگرچہ ان کے ساتھ ساتھی موجود تھے مگر ان کا پیارا نہیں تھا۔

1986 سے اب تک 18 خلاء باز مختلف واقعات میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ 1986 میں خلاء کی جانب جانے والے 7 خلاء باز ابھی منزل کی جانب گامزن ہی ہوئے تھے لیکن اسپیس شپ میں ہونے والی خرابی کی وجہ سے 7 خلاء باز اگلے ہی لمحے جلتے ہوئے شعلوں کی نظر ہو گئے۔

اسی طرح 2003 میں بھی خلاء بازوں کو لانے والی مشین حادثے کا شکار ہوئی جس کی وجہ سے 7 خلاء باز تکلیف کی حالت میں چل بسے۔ اور پھر 1971 میں 3 خلاء باز خلائی مشین میں سانس اور پریشر کی زیادتی کی وجہ سے انتہائی سخت ماحول میں موت کا شکار ہو گئے۔ ان کی موت اس حد تک تکلیف دہ تھی کہ اندازہ لگانا مشکل ہے۔

2 سال سے خاتون کی لاش صوفے پر:

اٹلی کے شمالی علاے لومبارڈی میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوا ہے جس نے سب کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ کومو جھیل کے پاس واقع ایک گھر سے 2 سال پرانی لاش ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق 70 سالہ خاتون مارینیلا بیریٹا تنہا اس گھر میں رہ رہی تھیں جہاں سے ان کی لاش ملی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جمعے کے روز پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس گھر میں داخل ہوئی تھی، دراصل 70 سالہ خاتون کے گھر ایک درخت گرا تھا، اسی وجہ سے پولیس کو اطلاع دی گئی تھی۔

لیکن جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو آس پاس کوئی موجود نہیں تھا، اگر کوئی چیز تھی تو صرف مکڑی کے جالے اور دھول مٹی۔

جیسے ہی پولیس گھر میں داخل ہوئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ 70 سالہ خاتون کرسی پر بیٹھی ہیں اور جسم خراب ہو چکا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاش 2 سال پرانی ہے، جبکہ 2019 کے آخری میں ان کی موت ہوئی ہو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts