قربانی کے جانوروں کو لے جانے والا بحری جہاز ڈوب گیا، کتنے جانور تھے؟

image

قربانی کے جانوروں کے ساتھ کچھ ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں جو کہ سب کو افسردہ کر دیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعے سے متعلق بتائیں گے۔

اتوار کے روز ہزاروں دنبوں کو لیے بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا ہے، جو کہ افریقی ملک سوڈان سے منزل کی جانب گامزن تھا۔

بقرہ عید کے لیے تیار کیے گئے ہزاروں دنبے منڈی تک پہنچائے جا رہے تھے کہ اچانکہ سمندری جہاز کے حادثے کی خبر نے سب کو افسردہ کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق بدر 1 نامی بحری جہاز اتوار کی صبح حادثے کا شکار ہوا، جہاز میں موجود تمام دنبے ہلاک ہو گئے تاہم عملے کو بچا لیا گیا ہے۔

سوڈانی پورٹ افسر کے مطابق جہاز میں 9 ہزار دنبوں کو لے جانے کی گنجائش تھی لیکن 15 ہزار 800 دنبوں کو جہاز میں داخل کیا گیا تھا، بحری جہاز سوڈان سے کچھ دور ہی بلیک سی میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts