چھوٹے کمرے نما قبر بنائی جاتی ہے کیونکہ ۔۔ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان کہاں واقع ہے؟ جانیے عراق سے متعلق دلچسپ معلومات

image

دنیا میں دلچسپ اور حیرت انگیز طور طریقے اپنائے جاتے ہیں جو کہ سب کی توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ عراق کے بارے میں چند دلچسپ باتیں بتائیں گے۔

عراق اور شہر دمشق کا شمار دنیا کے ان چند علاقوں میں ہوتا ہے جو کہ قدیم تصور کیے جاتے ہیں، جہاں کی مٹی اور سماج نے کئی برسوں کی کہانیوں کو دیکھا ہے اور اپنے اندر ان کہانیوں کو سمائے ہوئے ہے۔

موجودہ دور میں عراق مخلتف ممالک کی جنگ کا میدان بنا ہوا ہے، روس، امریکہ، ایران اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک عراق پر اثر رسوخ کی خاطر انسانیت سوز واقعات کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

لیکن عراق میں موجود کئی چیزیں اس ملک کے منفرد ہونے کی گواہی دیتی ہیں۔

جیسے کہ چھوٹ کمرے نما قبریں، جو کہ اپنی مثال آپ ہیں۔ جس طرح پاکستان میں ٹائلز کی قبریں بنائی جاتی ہیں اور اونچی نیچی بھی ہوتی ہیں، بالکل اسی طرح عراق کے نیو کربلا قبرستان میں جس کی تصویر 2007 کی آپ دیکھ سکتے ہیں، یہاں چھوٹے کمرے نما قبریں موجود ہیں۔

ان قبروں پر کتبے بھی نصب ہیں جن پر مرحومین کے نام، تاریخ وفات اور آیات بھی درج ہیں، ساتھ ہی بڑے پتھروں سے سادہ قسم کی بنائی جانے والی ان قبروں کی بناوٹ کافی منفرد ہوتی ہے۔

آسمان سے اگر اس قبرستان کا نظارہ کیا جائے تو کسی آبادی جیسا معلوم ہوتا ہے، وادی السلام کے نام سے مشہور قبرستان دنیا کا بڑا قبرستان تصور کیا جاتا ہے، نجف شہر میں واقع اس قبرستان کو مُردوں کے شہر کے نام بھی جانا جاتا ہے۔

جبکہ یہاں کا درجہ حرارت ہی 50 ڈگری کو چھو جاتا ہے، عین ممکن ہے زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے قبروں کی بناوٹ بھی اسی طرح بنائی جاتی ہو۔

عراق میں بھی عام مسلمانوں کی طرح مرنے والے کے عزیز و اقارب سے تعزیت کی جاتی ہے اور پھر گھر والے آنے والوں کی تعزیت کو قبول کرتے ہیں۔

بات کی جائے تاریخی ورثے کی تو عراق میں کئی تہذیبوں کے نشان ملتے ہیں، لیکن انتشار اور امن و امان کی بدتر صورتحال میں تاریخ دان اس ملک میں اس طرح کھوج نہیں لگا پا رہے ہیں۔

ادب کے حوالے سے بھی عرب ممالک میں عراق کو پڑھا لکھا ملک مانا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ قاہرہ لکھتا ہے، لبنان چھاپتا ہے اور بغداد پڑھتا ہے۔ یعنی عراقی پڑھنے کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ دوسری عراق میں ہزاروں سال سے کتب مارکیٹس آج تک قائم ہیں، جہاں رات کے وقت کتابیں کھلے عام رکھ دی جاتی ہیں لیکن کوئی ان کتابوں کو چراتا نہیں ہے۔

جبکہ اسلامی تہواروں کے ساتھ ساتھ عراق میں نووروز کو بھی خوش آمدید کہا جاتا ہے، اس کے علاقہ تھیٹر، میوزک، آرٹ سمیت کئی چیزیں عراق کی اہمیت کو بڑھا دیتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts