اللہ کے گھر کا مہمان بننا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی ہے اور ہرسال لاکھوں خوش نصیب حج و عمرہ کیلئے مکہ مدینہ کا سفر کرتے ہیں۔ ایسے ہی ایک سفر کی ایک خوبصورت ویڈیو میں مسافر نعت رسول مقبول ﷺپڑھتے دکھائی دیتے ہیں۔
تیرے صدقے میں آقا ﷺ ،سارے جہاں کو دین ملا،بے دینوں نے کلمہ پڑھا لا الٰہ الا اللہ
سمت نبیﷺ بوجہل گیاآقا ﷺ سے اس نے یہ کہاگر ہو نبی تو بتلاؤ ذرامیری مٹھی میں ھے کیا
آقا ﷺ کا فرمان ھوا اور فضل رحمان ھوامٹھی سے پتھر بولا لا الٰہ الا اللہ
وہ جو بلال حبشی ھے سرور دیں کا پیارا ھےدنیا کے ھر عاشق کی آنکھوں کا وہ تارا ھے
ظلم ھوئے کتنے اس پرسینے پر رکھا پتھرلب پر پھر بھی جاری تھا لا الٰہ الا اللہ
اپنی بہن سے بولے عمریہ تو بتا کیا کرتی تھی میرے آنے سے پہلے
کیا چپکے چپکے پڑھتی تھی بہن نے جب قرآن پڑھا سن کے کلام پاک خدادل یہ عمر کا بول اٹھا لا الٰہ الا اللہ
دنیا کے انسان سبھی شرک و بدعت کرتے تھے رب کے تھے بندے پھر بھی بت کی عبادت کرتے تھے
بت خانے یوں تھرائے میرے نبیﷺ جب آئے کہنے لگی مخلوق خدا لا الٰہ الا اللہ
یاد رہے کہ مسلمان ہر سال اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 8 سے 12 تاریخ کو سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی زیارت کے لیے حاضر ہو کر وہاں جو مخصوص عبادت انجام دیتے ہیں، اس مجموعہ عبادات کو اسلامی اصطلاح میں حج اور ان انجام دی جانے والی عبادات کو مناسک حج کہتے ہیں۔
اسی طرح دنیا بھر کے مسلمان عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب کے شہر مکہ کا سفر کرتے رہے ہیں جو حج کے طرز پر ایک خاص عبادت ہے۔ ہر صاحب استطاعت پر زندگی میں حج ذوالحجہ کے اوائل میں جہاں ایک بار فرض ہے وہیں عمرہ ایک سنت ہے اور اسے سال کے کسی بھی مہینے میں ادا کیا جا سکتا ہے۔
دونوں ہی مناسک مکہ شہر کی مقدس ترین مسجد حرام میں ادا کیے جاتے ہیں اور اس کی ادائیگی کے لیے ہر برس دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان سعودی عرب کے سفر پر جاتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس کی وبا کے سبب حکام نے اس پر پابندی عائد کر دی تھی۔