لاکھوں روپے کی نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھول لیا ۔۔ کیا کوئی عقل مند شخص ایسا کرنا چاہے گا؟

image

آئی ٹی جیسے کامیاب اور مضبوط ادارے میں نوکری ملنا کوئی آسان بات نہیں ہے، اس کے پیچھے سالوں کی محنت اور سرمایہ استعمال ہوتا ہے۔ کسی بھی شخص کو اگر لاکھوں روپے کی نوکری مل جائے تو وہ کبھی بھی نہیں چاہے گا اس کی نوکری ختم ہو یا وہ اس کو چھوڑ دے۔ لیکن بھارت کی ریاست کرنا ٹکا سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ سری نواس گوڑا نے آئی ٹی کی مستقل نوکری چھوڑ کر گدھوں کا فارم کھول لیا۔

تفصیلات کے مطابق کناڈا ضلع کے ایک گاؤں میں اس شخص نے 8 جون کو گدھوں کے فارم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔ تعلیمی قابلیت کے حوالے سے بات کی جائے تو سری نواس بی اے گریجویٹ ہیں، انہوں نے 2020 تک سافٹ ویئر کمپنی میں ملازمت کی لیکن پھر اچانک نوکری چھوڑ دی اورگاؤں میں 2.3 ایکڑ کی جگہ پر اپنا ذاتی فارم کھول لیا۔

ان کے فارم میں پہلے بکریاں، خرگوش اور مرغیاں بھی موجود تھیں لیکن چونکہ وہ کم وقت میں زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں، لہٰذا انہوں نے صرف گدھوں کی رکھوالی شروع کردی۔ جس کے لیے ان کے فارم میں 6 سے 7 ملازمین بھی ہیں جو ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ سری نواس کہتے ہیں کہ میرے فارم میں اس وقت 20 گدھے اور گدھیاں موجود ہیں ۔ چونکہ گدھی کا دودھ مہنگا اور ادویات میں استعمال ہونے والا اہم جز ہے، لہٰذا یہ کم وقت میں لاکھوں روپے کمانے کا اچھا ذریعہ ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے فارم سے عام شہری بھی گدھی کا دودھ پیکٹوں میں خرید سکتے ہیں جس کی 30 ملی لیٹر دودھ کے پیکٹ کی قیمت 150 بھارتی روپے ہوگی اور میں ان کو مالز اور ڈیری مالکان کو بھی سپلائی کروں گا۔ مجھے اب تک 17 لاکھ روپے کے گدھی کے دودھ کے آرڈر مل چکے ہیں۔

امید ہے کہ اس سال کے آخر تک وہ تمام سرمایہ جو میں نے اس فارم پر لگایا ہے وہ منافع کی صورت میں حاصل ہو جائے گا۔ اگر میرا یہ کام یونہی کامیابی سے چلتا رہا تو میں بہت جلد دوسرے شہروں میں بھی اپنے گدھے اور گدھیوں کا دودھ، کھال اور گوشت کی فراہمی کروں گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts