پاکستان کا جھنڈا لہرانے دو.. اریجیت سنگھ کی کنسرٹ کے دوران پاکستان کا جھنڈا اتارنے سے روکنے کی ویڈیو وائرل

image

کہتے ہیں کہ موسیقی یا آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ ٹھیک اسی طرح محبت کی بھی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ پاکستان اور بھارت میں سیاسی تنازعات ہونے کے باوجود دونوں ممالک کی عوام ایک دوسرے کے فنکاروں سے پیار بھی کرتی ہے اور ان کی عزت بھی کرتی ہے۔ اریجیت بھی ایسے ہی بھارتی گلوکار ہیں جنھیں پاکستان میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ البتہ حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں اریجیت نے بھی پاکستانی عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اریجیت سنگھ کینیڈا میں کنسرٹ کررہے ہیں جہاں ان کے کئی پاکستانی مداح بھی موجود ہیں۔ ان میں سے ایک مداح کنسرٹ میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لائے اور لہرانے لگے۔ صورتحال کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے سیکیورٹی اہلکار نے پاکستانی مداح کو جھنڈا لہرانے سے روکنا چاہا مگر اسی وقت اریجیت نے گانا روک کر سیکیورٹی کو جھنڈا ہٹانے سے روک دیا اور بلند آواز میں نصرت فتح علی خان کا گیت گانے لگے۔

میں پاکستان ضرور آؤں گا

اتنا ہی نہیں بلکہ کنسرٹ کے دوران اریجیت خاص طور پر پاکستانی مداحوں کے لیے گیت گاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں پاکستان ضرور آؤں گا اور ایک بار پھر سے عاطف اسلم کا گیت گانے لگتے ہیں۔ اریجیت کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت پزیرائی مل رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts