لڑکے کی زبردستی شادی کروادی ۔۔ ڈاکٹر کو علاج کے بہانے بلا کر زبردستی شادی کروانے کی انوکھی ویڈیو وائرل

image

شادی کا لڈووہ ہے جو ہر کسی کو لازمی کھانا پڑتا ہے۔ لیکن بھارت میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص کو زبردستی شادی کا لڈو کھلا دیا گیا۔

شادی سے متعلق ایسے انوکھے طرز کے واقعات بھارت میں آئے روز پیش آتے رہتے ہیں۔

واقعہ یہ ہے کہ ایک جانور کے ڈاکٹر کو علاج کروانے کے بہانے بلا کر اس کی زبردستی شادی کروا دی گئی۔ ڈاکٹر نے جب اپنے ساتھ اچانک ایسا معاملہ ہوتا ہوا دیکھا کہ وہ گھبرا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ انڈیا کی ریاست بہار کے ضلع بیگم سرائے میں پیش آیا جہاں ستیم کمار نامی ڈاکٹر کو اپنے مویشیوں کے علاج کے بہانے بلا کر خاتون سے زبردستی شادی کروا دی گئی۔

متاثرہ ڈاکٹر کے اہلخانہ نے بتایا کہ ستیم کمار کو قریبی گاؤں کے رہائشی نے اپنے مویشیوں کے علاج کے لیے بلایا تھا، تاہم ہمارا بیٹا فوراً گھر سے نکلا، لیکن شام تک گھر واپس نہیں آیا اور نہ ہی کوئی رپورٹ موصول ہوئی۔ ہم نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی اور اپنے بیٹے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ستیم کمار کے والد نے بتایا کہ اگلے دن مجھے اپنے موبائل فون پر ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا جس میں میرا بیٹا ایک خاتون سے شادی کر رہا تھا۔

پولیس نے بھی اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ انہیں ڈاکٹر کے اغوا کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہم تمام زاویوں سے مختلف معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts