آدمی کے کھانے سے چھپکلی نکل آئی ۔۔ ریسٹورینٹ میں آئے ایک شخص کے کھانے میں چھپکلی دیکھ کر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

image

کھانے کے دوران پلیٹ میں ایک بال کا ٹکڑا بھی آجائے تو کھانے سے دل خراب ہوجاتا ہے۔ لیکن ایسے واقعات بھی پیش آتے ہیں جب لوگوں کے کھانوں سے کبھی لاک بیگ یا کبھی کوئی کیڑا برآمد ہوجاتا ہے۔

ایک ایسا ہی واقعہ اسی ہفتے بروز منگل کو بھارتی شہر نئی دہلی میں پیش آیا جہاں کے ایک شاپنگ مال میں موجود فوڈ کورٹ سے آرڈر کیے جانے والےکھانے سے سیاہ چھپکلی نکل آئی جس کے بعد فورا ریسٹورنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد فوڈ اینڈ سیفٹی حکام کی ایک ٹیم نے مبینہ ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور کھانے سے نمونے اکٹھے کئے۔

رپورٹس کے مطابق رات 10 بجے کسٹمر نے چھولے بٹورے آرڈر کیے تاہم چھپکلی نکلنے پر ڈاکٹر نے فوری طور پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی اور انہوں نے کھانے کے نمونے حاصل کرلیے۔

متعلقہ حکام نے بتایا کہ نمونے فوڈ ٹیسٹنگ لیب میں بھیجے گئے ہیں اور اگلے 15 دنوں میں رپورٹس آجائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts