اس چمکتی دھمکتی دنیا سے جانا تو سب ہی کو ہے اور جس دن آپ کو سب سے زیادہ پیار کرنے والا اس دنیا سے رخصت ہو جائے وہ دن قیامت سے کم نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جب ایک شخص جس کانام سرینو تھا اس کا انتقال کار حادثے میں ہوا تو دوست، اہلخانہ کے ساتھ ایک اور تھا جسے سب سے زیادہ غم تھا۔
اور وہ کوئی شخص نہیں بلکہ ایک گھوڑا تھا جو غم کی حالت میں کھڑا تھا اور پھر جب اس کے سامنے اس کے مالک کا تابوت لایا گیا تو اس نے اپنے مالک کو سونگھ کر پہچان لیا۔
یہی نہیں بلکہ اس کے تابوت کے ساتھ سر لگا کر رونے لگا اور ایک آہ بھری۔ اس سے یہ بات صاف واضح ہو جاتی ہے کہ دکھ، درد صرف انسان کو ہی نہیں ہوتا بلکہ جانوروں کو بھی محسوس ہوتا ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جسے اب تک کئی لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں یہ بھی واضح کرتے چلیں کہ جانور صرف گھوڑے نہیں بلکہ کوئی بھی پالتو جانور ہو اسے اپنے مالک سے لگاؤ ہو جاتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مشہور بھارتی سکھ گلوکار سدھو موسے والا کے انتقال کے بعد ان کے پالتو کتے بھی کھانا نہیں کھا رہے تھے جس کی خبریں بھارتی میڈیا پر نشر کی گئیں تھیں۔