سونے سے بھرا تھیلا چوہا لے گیا.. چوہے کی ایسی شرارت جس نے پولیس کو بھی مشکل میں ڈال دیا

image

چوہے کھانے کا سامان تو لے ہی جاتے تھے لیکن اب لاکھوں کا قیمتی سونا بھی لے جانے لگے۔ بھارت میں ایسا ایک واقعہ پیش آیا ہے جس سے آپ حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے بلکہ شاید پوری کہانی جان کر آپ ہنس پڑیں۔

انڈیا میں سندری نام کی ایک عورت اپنی بیٹی کی شادی کا قرض اتارنے کے لئے 10 تولہ سونا گروی رکھنے جارہی تھی۔ اسی دوران ایک بچہ کھانا مانگنے آیا جس پر سندری کی چھوٹی بیٹی نے کھانے کا تھیلا بچے کو دے دیا۔

تھیلا چوہے کے قبضے میں

مگر بینک پہنچ کر سندری کو پتہ چلا کہ انھوں نے غلطی سے سونے والا تھیلا اس بچے کو دے دیا ہے جس کے بعد سندری نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے سونے کی تلاش شروع کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا کہ بچے نے تھیلا سڑک پر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا تھا۔ پولیس جب وہاں پہنچی تو تھیلا نہیں تھا لیکن اس علاقے کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں دیکھنے سے پتہ چلا کے سونے سے بھرا وہ تھیلا ایک چوہے صاحب لے کر گٹر میں جاچکے ہیں۔ تھوڑی سی تلاش کے بعد پولیس نے تھیلا تلاش کر کے عورت کو دے دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts