مدینہ کی سر زمین کو دیکھتے ہی خاتون سجدہ میں گر گئی ۔۔ مدینہ ائیر پورٹ پر دل کو چھو لینے والا واقعہ

image

اس شہر میں ہمارے نبی پاک ﷺ کی زندگی مبارک گزری اسے دیکھنے کا دل ہر مسلمان کا کرتا ہے تو بالکل اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون زندگی میں پہلی مرتبہ مدینہ پاک پہنچی تو سجدہ میں چلی گئی۔ دراصل یہ سجدہ شکر کا سجدہ تھا کہ اللہ پاک نے اسے یہ دن دیکھنا نصیب کیا۔

اس خاتون کا تعلق انڈونیشیا سے ہے جبکہ یہ واقعہ کہیں اور نہیں بلکہ مدینہ ائیر پورٹ پر ہی دیکھنے کو ملا۔ اس وائرل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک خاتون کا سامان پڑا ہوا اور وہ خاتون سجدہ کی حالت میں ہے۔ واضح رہے کہ یہ مسلمانوں کو جذبہ، عشق، محبت ہی تو ہے کہ محمد کے شہر میں جانے کا انتظار ساری زندگی کرتے ہیں۔

اسی طرح آج سے کچھ دن پہلے ایک ویڈیو پاکستانی خاتون کی سامنے آئی تھی جس میں وہ کہتی نظر آ رہی ہے کہ شکر ہے اللہ پاک کا کہ آج میں یہاں مدینہ میں بیٹھی ہوں ورنہ ساری زندگی میں نے لوگوں کے گھروں میں صفائی کی اور کپڑے دھوئے لیکن پھر بھی شکر ادا کرتی ہوں اس مالک کا۔ خاتون کا تعلق ملتان کے ایک گاؤں سے ہے۔

ویڈیو میں خاتون یہ بھی کہتی ہیں کہ زندگی بھر ایک ایک روپیے جوڑ کر میں نے رکھا تھا کہ ایک دن میں بھی یہاں آؤں گی اور اللہ نے دیکھوں آج میرا یہ خواب پورا کروا دیا ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ 2 لاکھ 15 ہزار میرا یہاں آنے میں خرچ ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts