کبھی زبان باہر نکال کر پوز بنواتا تو کبھی بڑا سا منہ کھول کر ۔۔ دریائی شیر نے شاندار پوز بنوا کر فیملی کی تصویر کو یادگار بنا دیا، دیکھیئے دلچسپ ویڈیو

image

جانور بھی اپنے انوکھے طرز کی وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ جس طرح سوشل میڈیا پر اس سمندری جانور کی دلچسپ ویڈیو نے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ دریائی شیر جسے انگریزی میں (Sea Lion) کہا جاتا ہے اس نے ایسی مہارت دکھائی کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

ایک فیملی کسی پکنک کے مقام پر موجود ہوتی ہے جہاں وہ دریائی شیر کے ساتھ تصویر بنواتی ہے۔ دریائی شیر تربیت یافتہ ہوتا ہے جو کمال کے پوز بنا کر فیملی کی تصویر میں چار چاند لگا دیتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیملی تصویر بنوانے ایک بینچ پر بیٹھتی ہے اور دریائی شیر ان کے پیچھے پوز بنوانے ان کے آکر کھڑا ہوجاتا ہے جیسا وہ ان کی فیملی کا حصہ ہو۔

کبھی وہ غراتا ہے، کبھی زبان نکالتا ہے تو کبھی اپنا منہ کھول کر تصویر کھینچواتا ہے۔ ویڈیو کو اب تک 45 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ 2 ملین نے صارفین نے اس ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہا بھی کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts