ساس داماد کی قبر پر آئیں ۔۔ دانیہ ملک کی والدہ پہلی بار عامر لیاقت کی قبر پر پہنچ گئیں، انہوں نے وہاں کیا پیغام جاری کیا؟ ویڈیو وائرل

image

پاکستان کا بڑا ستارہ عامر لیاقت حسین کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تقریباً 2 ماہ ہونے والے ہیں جن کی اچانک موت آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

مرحوم عامر لیاقت کی قبر پر جہاں بہت سے چاہنے والے ان سے ملنے کے لیے آئے وہیں اب ان کی تیسری بیوی دانیہ ملک کی والدہ (عامر لیاقت کی ساس) بھی ان کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کراچی میں موجود ہیں اور عبداللّٰہ شاہ غازی ؒ کے مزار کے احاطے میں واقع داماد عامر لیاقت کی قبر پر فاتحہ کے لیے پہنچی ہوئی ہیں۔

شئیر کردہ ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اللّٰہ، عامر بیٹے کو جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

واضح رہے کہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے بیٹی کے عدت میں بیٹھ جانے کے بعد کافی انٹرویوز میں نظر آرہی ہیں اور اپنی بیٹی کے دفاع میں آگے آگے موجود ہیں۔ اب انہوں نے بھی اپنا انسٹا گرام اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US