سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
اکثر سوشل میڈیا پر سمندر اور خطرناک بادلوں کی ویڈیو وائرل ہو جاتی ہے، جس میں بادل سے ایک منفرد انداز سے بارش برس رہی ہوتی ہے، یہ خطرناک تو ہوتا ہی ہے ساتھ ہی دلچسپ بھی۔
یہ کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ جیسے بگولا ہوتا ہے، بالکل اسی طرح کی بناوٹ کا دکھائی دینے والا یہ منظر سمندر میں ہوتا ہے اور پانی کی مدد سے ہوتا ہے۔
سائنس اس حوالے سے دلچسپ رائے رکھتی ہے، سائنس کے مطابق یہ عمل عام طور پر گرم پانی کے اوپر بننے والی خاص کنڈیشنز کی بنا پر ممکن ہے۔
اسی صورتحال میں ٹھنڈی ہوائیں گرم نمی کو اوپر کی جانب دھکیلتی ہے اور ساتھ ہی ہواؤں کی سمت جتنی اوپر کی طرف ہوگی، پانی اوپر کی جانب جاتا رہے گا۔ یوں پانی کا بگولا یا پھر واٹر اسپاؤٹس تشکیل پاتا جائے گا، یہ دکھنے میں پتلا اور لمبا ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جل بگولے کس طرح لوگوں کو خوف میں مبتلا کر رہے ہیں ساتھ ہی قدرت کے اس نرالے انداز کو بیان کر رہے ہیں۔
واضح رہے پاکستان کے ساحلی پٹی پر بھی جل بگولا دیکھنے کو ملا تھا جس سے شہریوں میں خوف پیدا ہو گیا تھا، ساحل سمندر سے 57 کلومیٹر دور جل بگولے نے دیکھنے والوں حیران کر دیا تھا۔