اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی نمایاں ریکوری، کاروبار کا مثبت اختتام

image

مشرق وسطیٰ میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی بلند قیمتوں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی شاندار تیزی دیکھنے میں آئی جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث کاروبار مثبت زون میں بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں آغاز سے ہی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 145 پوائنٹس تک بڑھ گیا۔ مارکیٹ نے 176 ہزار، 177 ہزار اور 178 ہزار پوائنٹس کی تین اہم نفسیاتی حدیں بھی دوبارہ عبور کر لیں۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 837 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 178 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مارکیٹ میں فرٹیلائزر، بینکنگ، سیمنٹ اور انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں خریداری دیکھی گئی، جس نے مجموعی مارکیٹ کو سہارا دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US